بووا بند کیتا، بند کیتی باری وے” قصور، دھند اور سردی میں بیچ راستے گانے لگا کر نہانے کی ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار
ٹک ٹاکر کی گرفتاری
قصور (ویب ڈیسک) دھند اور سردی میں کھیتوں کے درمیان بیچ راستے گانے لگا کر نہانے کی ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا
پولیس کی کاروائی
پولیس کے مطابق ملزم نے قصور روڈ پر کھڑے ہوکر اونچی آواز میں فحش گانا چلایا۔ ملزم نے مینٹل منڈے کے نام سے ٹک ٹاک آئی ڈی بنا رکھی تھی۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جعفر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے بیٹے نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا
حکام کا بیان
حکام کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس کی اس کارروائی پر سوشل میڈیا صارفین بھی نالاں دکھائی دیے اور ٹک ٹاکر کے حق میں دلائل دیتے نظر آئے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اپنے فینز کی خوشی اور فیملی کے لیے چار پیسے کمانے کے لالچ میں اس سردی میں نہانے کا قدم اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: 67 برس پہلے جب سگریٹ اور چاکلیٹ نے ٹی بی کی وبا کا مقابلہ کیا
معاملے پر عوامی رائے
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک کھیت کے بیچوں بیچ کچی سڑک تھی جو نہ موٹروے تھا، نہ ہائی وے اور نہ ہی کسی دیہات کو جانے والی پکی سڑک۔ اس پر کارروائی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس بھی سستی شہرت کے لیے ساری وارداتیں ڈالتی ہے اور حکام بالا بھی نچلے طبقے کو شہہ دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تبصرہ
قصور میں سڑک پر غیر اخلاقی گانے اُونچی آواز میں لگا کر ٹک ٹاک بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار، گرفتاری کی تصویر کمنٹ سیکشن میں۔۔!! pic.twitter.com/NyRlJAA2hc
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 17, 2026








