گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوگا: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
گل پلازا میں آگ لگنے کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ گل پلازا کی آگ بجھانا اولین ترجیح ہے 40 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایریزونا میں 20 کروڑ سال پرانے اڑنے والے دیو ہیکل جانور کی باقیات دریافت
فائر فائٹرز کی مشکلات
سعدیہ جاوید نے کہا کہ عمارت میں شدید تپش کے باعث فائر فائٹرز کو اندر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، فائر فائٹرز جاں فشانی سے کام میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی نے بجٹ میں ووٹ دیا نہ آئینی ترمیم میں، پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہل کیا جائے، وکیل الیکشن کمیشن
ریسکیو میں رکاوٹیں
انہوں نے کہا کہ عمارت میں کیمیکل اور پرفیوم شاپس بھی موجود ہیں جو ریسکیو میں رکاوٹ بن رہی ہیں، آگ بجھانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 سال کی محبت رشتے میں تبدیل، حنا خان نے راکی جیسول کے ساتھ زندگی بھر کا بندھن باندھ لیا
حکومت کی ہمدردی اور حمایت
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت سندھ مشکل کی گھڑی میں تاجروں اور عوام کے شانہ بشانہ ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں، برنس وارڈ میں زیر علاج زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے، عرفان صدیقی
متاثرین کی مدد کا عزم
سعدیہ جاوید نے کہا کہ حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرین گل پلازہ کے ساتھ ہیں، حکومت سندھ ہمیشہ تاجروں کی مدد کے لیے آگے ہے، گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کیوں بابا کی شہزادی میں سو عیب دکھتے ہیں۔۔۔
عمارت کی حفاظتی سقم
ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ بہت تیزی سے پھیلی جس کے باعث کنٹرول نہیں کرسکے، پرانی عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزٹ کا انتظام نہیں ہے، عمارت میں سیفٹی کے انتظامات نہیں تھے۔
تاجر برادری کی حمایت
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کام کررہی ہے، تاجر برادری کے ساتھ حکومت بیٹھ کر مشاورت کرے گی۔








