ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جس میں بڑی مشکل پیش آئی: اداکار ایوب کھوسو
ایوب کھوسو کی رومانوی سین کی مشکلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مشہور اور سینئر اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ ایک رومانوی سین ریکارڈ کروانا تھا جس میں انہیں بہت مشکل پیش آئی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں غیر ملکی طلبہ کی مشکلات: نو ماہ تک کام نہ ملنے کے بعد مفت کھانے کی سہولت بھی ختم
ٹی وی شو میں تجربات کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات کا ذکر کرتے ہوئے اداکاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تھیٹر پر پیش کیے جانے والے 106 گانوں پر پابندی لگا دی گئی
مداح کا دلچسپ سوال
پروگرام میں ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے مداح نے اداکار سے دلچسپ سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ دکھنے میں بہت سخت لگتے ہیں، آپ کوئی گانا یا رومانوی ڈائیلاگ سنا دیں؟
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی
ڈرامے 'دشت' میں کردار
مداح کے سوال پر ایوب کھوسو نے ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ہم ایک ڈرامہ 'دشت' کر رہے تھے جس میں، میں نے ایک سخت قبائلی شخص کا کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں جدید ہتھیاروں کا استعمال شروع
رومانوی سین کی چیلنجز
اداکار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے لیے مجھے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جسے کرنے میں مجھے بہت مشکل پیش آئی، ہم بلوچوں میں رومانویت کا معیار کچھ اور ہے، عتیقہ اوڈھو کا ہاتھ پکڑ کر تعریف کرنی تھی، وہ سین میرے لیے کرنا بہت مشکل تھا۔
مداح سے معذرت
ایوب کھوسو نے ہنستے ہوئے مداح کو کہا میں معافی چاہتا ہوں شاید آپ کے سوال کا جواب درست طریقے سے نہیں دے سکا، کیونکہ نہ مجھے گانا آتا ہے اور نہ ہی کوئی رومانوی ڈائیلاگ۔








