محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری پر چوہدری پرویز الٰہی کا ردعمل بھی آگیا
محمود خان اچکزئی کی تقرری
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں شرپسندوں نے ہم پر شدید فائرنگ کی:زخمی سب انسپکٹر
ٹیلی فون رابطہ
چوہدری پرویز الہٰی نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔
محمود اچکزئی کی قیادت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور قابل احترام پارلیمنٹیرین ہیں، محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔








