کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان
کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں گزشتہ رات آگ لگنے کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گند کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی
لاپتا افراد کی تلاش
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ڈی سی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی میں اب تک 16 لاپتا افراد کے اہلخانہ نے رابطہ کیا ہے۔
لاپتا افراد کے اہلخانہ مختلف ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رات تک رابطہ تھا لیکن اب فون بند ہیں۔
سول ہسپتال کے برنس سینٹر کے باہر بھی متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اہلخانہ کے مطابق خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر موجود ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے اموات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ، 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر
آگ پر قابو پانے کی کوششیں
خیال رہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کچھ حصے گر گئے۔
ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔
جاں بحق اور زخمی افراد
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
جاں بحق افراد میں سے 4 کی شناخت فراز، کاشف، عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حکام کے مطابق فرقان نامی فائر فائٹر کی لاش بھی ٹرمام سینٹر لائی گئی۔








