ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ معاملہ، بنگلہ دیش نے پاکستان سے رابطہ کر لیا
بنگلا دیش حکومت کا پاکستان سے رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیشی حکومت نے ٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان زندہ باد کے نعروں کی دنیا بھر میں گونج
پاکستان کا جواب
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلا دیش کا ایشو حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کے ساتھ انگیج ہی نہیں کیا، حنا ربانی کھر کا تہلکہ خیز انکشاف
پاکستان کا مؤقف
پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ انڈیا کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بنگلا دیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں اور ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق، محمود اچکزئی واحد امیدوار
سپورٹ کی یقین دہانی
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔








