مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں فیلڈ مارشل کی شرکت

تقریب ولیمہ: جنید صفدر کی خوشی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب شریف فارمز جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی جس میں نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی و صوبائی وزرا اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو انتہا پسندی چھوڑ کر سیاست کے دائرے میں آنا چاہئے: بلاول بھٹو

دولہا اور دلہن کی آمد

دولہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے۔ جنید صفدر نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی، جبکہ دلہن شانزے علی پنک عروسی لباس میں ملبوس تھیں۔ تقریب کی تزئین و آرائش بھی دلہن کے عروسی لباس کی مناسبت سے پنک پھولوں سے کی گئی تھی۔

تقریب کی رونق

تقریب کے دوران سازندے فضاء میں خوبصورت دھنوں کے سُر بکھیرتے رہے۔ نوازشریف، مریم نواز اور دولہا جنید صفدر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ولیمہ تقریب کے لئے جو کارڈ جاری کیا گیا وہ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی طرف سے تھا، اور تقریب میں تقریباً 700 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...