نوبیل امن انعام: اعزاز ناقابلِ منتقلی اور ناقابلِ تنسیخ ، نوبیل کمیٹی کی وضاحت

نوبیل امن انعام کی وضاحت

اوسلو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوبیل امن انعام کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق نوبیل امن انعام اور اس کے حاصل کرنے والے (Laureate) کو تاریخ میں ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ تمغہ، ڈپلومہ اور انعامی رقم محض ظاہری علامتیں ہیں، جبکہ اصل اعزاز اور پہچان ہمیشہ اسی فرد یا ادارے کے نام سے منسلک رہتی ہے جسے ناروے کی نوبیل کمیٹی انعام دینے کا فیصلہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی تاریخ 10 اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے: رانا سکندر حیات

ماریہ کورینا ماچادو اور نوبیل امن انعام

یہ وضاحت ایسے وقت میں آئی ہے جب 2025 کا امن انعام جیتنے والی وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا ماچادو نے گزشتہ دنوں ایک ملاقات میں اپنا انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کو قتل کرکے آدمی نے گوگل پر ایسی چیز سرچ کرنا شروع کردی کہ فوری پکڑا گیا

نوبیل امن انعام کی شرائط

بیان کے مطابق نوبیل امن انعام حاصل کرنے والے کو سونے کا تمغہ اور ایک ڈپلومہ دیا جاتا ہے، جبکہ انعامی رقم علیحدہ طور پر ادا کی جاتی ہے۔ اگر بعد میں یہ تمغہ، ڈپلومہ یا رقم کسی اور کے پاس چلی جائے تب بھی تاریخ میں اصل انعام یافتہ وہی شخص یا ادارہ شمار ہوتا ہے۔ نوبیل امن انعام نہ تو کسی اور کو منتقل کیا جا سکتا ہے، نہ کسی کے ساتھ بانٹا جا سکتا ہے اور نہ ہی کبھی واپس لیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور ہمیشہ کے لیے نافذ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی طاقتیں جنگ کے امکان سے کسی حد تک لاتعلق دکھائی دیتی ہیں، انٹرنیشنل کرائسز گروپ کا بیان

سیاسی بیانات اور انعام

ناروے کی نوبیل کمیٹی کے مطابق وہ انعام یافتگان کے بعد کے سیاسی بیانات، فیصلوں یا سرگرمیوں پر روزمرہ کی بنیاد پر تبصرہ نہیں کرتی۔ انعام اس وقت تک کی خدمات کی بنیاد پر دیا جاتا ہے جب کمیٹی اپنا فیصلہ کرتی ہے۔ بعد میں انعام یافتہ کے اقدامات کی ذمہ داری خود اسی پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1. 9 مئی کے کیس میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا

انعام یافتہ کا اختیار

نوبیل فاؤنڈیشن کے قواعد میں اس بات پر کوئی پابندی نہیں کہ انعام یافتہ تمغے، ڈپلومے یا انعامی رقم کے ساتھ کیا کرے۔ انعام یافتہ کو مکمل اختیار ہے کہ وہ انہیں اپنے پاس رکھے، عطیہ کرے، بیچ دے یا کسی ادارے کو دے دے۔

یہ بھی پڑھیں: آج آخری بار ہمارے کندھوں کی ضرورت تھی، وہ گاؤں جہاں بچپن گزارا، گھنے درخت کی چھاؤں میں ابدی نیند سویا ہے، یادوں کی برات پیچھے چھوڑ گیا

تمغوں کی نمائش اور عطیات

دنیا بھر کے مختلف عجائب گھروں میں کئی نوبیل تمغے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جبکہ بعض انعام یافتگان یا ان کے خاندانوں نے اپنے تمغے عطیہ یا فروخت بھی کیے، جن میں نمایاں مثالیں یہ ہیں:

کوفی عنان (امن انعام 2001)

فروری 2024 میں ان کی اہلیہ نانے عنان نے تمغہ اور ڈپلومہ اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کو عطیہ کیا، جہاں یہ مستقل نمائش پر ہیں۔

کرسچین لاؤس لانگے (امن انعام 1921)

ناروے کے پہلے نوبیل امن انعام یافتہ کا تمغہ 2005 سے نوبیل پیس سینٹر اوسلو میں نمائش پر ہے۔

دمتری مراتوف (امن انعام 2021)

روسی صحافی نے جون 2022 میں اپنا تمغہ 103.5 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا اور پوری رقم یوکرینی مہاجر بچوں کے لیے یونیسف کو عطیہ کر دی۔ یہ نوبیل تمغے کی اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہے۔

ڈیوڈ تھولیس (طبیعیات 2016)

ان کے خاندان نے تمغہ کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرینٹی ہال کو عطیہ کیا۔

جیمز واٹسن (طب 1962)

2014 میں ان کا تمغہ 4.76 ملین ڈالر میں فروخت ہوا، بعد ازاں خریدار نے تمغہ انہیں واپس کر دیا۔

لیون لیڈرمن (طبیعیات 1988)

انہوں نے 2015 میں طبی اخراجات پورے کرنے کے لیے تمغہ فروخت کیا۔

کنوٹ ہامسن (ادب 1920)

1943 میں انہوں نے اپنا تمغہ جرمن وزیرِ پروپیگنڈا جوزف گوئبلز کو تحفے میں دے دیا، جس کے بعد اس تمغے کا سراغ نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: 27 اگست سے ایک اور مون سون سسٹم کا امکان، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

نوبیل امن انعام کا تمغہ

نوبیل امن انعام کا تمغہ 18 قیراط سونے سے تیار کیا جاتا ہے، اس کا وزن 196 گرام اور قطر 6.6 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ یہ تمغہ 1901 میں ناروے کے مجسمہ ساز گستاو ویگلینڈ نے ڈیزائن کیا۔ ایک طرف الفریڈ نوبیل کی تصویر جبکہ دوسری جانب تین برہنہ مرد ایک دوسرے کے کندھوں پر ہاتھ رکھے دکھائے گئے ہیں، جو عالمی بھائی چارے کی علامت ہیں۔ اس پر کندہ لاطینی فقرہ “pro pace et fraternitate gentium” کا مطلب ہے:

امن اور بھائی چارے کا پیغام

“امن اور اقوام کے درمیان بھائی چارے کے لیے”۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...