گل پلازہ سانحہ، صدر مملکت کا اظہار افسوس، سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو اہم ہدایات جاری
اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گل پلازہ سانحہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کا اظہار افسوس، سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع
صدر مملکت کا دکھ اور ہمدردی
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں صدرِ مملکت نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیول ٹاٹا کون ہیں ۔۔؟
سندھ حکومت کی ذمہ داریاں
''جنگ'' کے مطابق صدرِ پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کریں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
بہترین صحت کی دعا
صدر زرداری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔








