نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے سامنے سرنڈر
نریندر مودی کی تنقید کا سامنا
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) ’’نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے آگے سرینڈر‘‘۔۔۔ چا بہار معاملے پر بھارت میں وزیر اعظم مودی کڑی تنقید کی زد میں آ گئے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے ویڈیو ریلیز کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا
کانگریس کا احتجاج
Narendra Modi Has Surrendered To Trump Again
This time, the crucial and strategic Chabahar Port pic.twitter.com/dz0gUfyj4X
— Congress (@INCIndia) January 17, 2026
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد؛ گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں اہم پیش رفت
چابہار پورٹ سے علیحدگی کا معاملہ
تفصیلات کے مطابق ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے طیارے کھوئے۔۔؟راہول گاندھی نے مودی حکومت سے تفصیلات پوچھ لیں
ویڈیو میں سخت الفاظ
اس حوالے سے اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو ریلیز کی، جس میں لکھا کہ: ’’نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے آگے سرینڈر۔ معاہدہ کرنے پر اسے بڑی کامیابی کہنے والے مودی چابہار کا کنٹرول چھوڑنے پر خاموش ہیں، افسوس مودی ٹرمپ کے آگے جھک گئے اور ملک کا نقصان کردیا۔‘‘
چابہار بندرگاہ کا انتظام
واضح رہے کہ سال 2024 میں بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالا تھا۔ امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد بھارت نے ایران کی چابہار بندرگاہ سے عملی طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔








