پی ٹی آئی کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا

زرتاج گل کی رہائی
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر، وجہ کیا بنی؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی
گرفتاری کی تفصیلات
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ کل لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے رہائی کے آرڈر دیئے تھے۔
احتجاج کے پس منظر میں گرفتاری
یاد رہے کہ زرتاج گل کو تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر ڈی آئی خان سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد زرتاج گل کے شوہر کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔