بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے دیدہ زیب ملبوسات،بختاور بھٹو زرداری اور شرمیلا فاروقی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں
مریم نواز کی بیٹے کی شادی
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی پر اپنی تیاری اور دیدہ زیب ملبوسات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ، بھارتی نژاد ملزم عدالت میں پیش
شادی کی تقریب کی تفصیلات
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 اراکین اسمبلی اشتہاری قرار
حفاظتی ملبوسات پر توجہ
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری بھی دیدنی رہی جس پر بختاور بھٹو زرداری بھی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: میاں اظہر سیاسی تاریخ کا بہت بڑا باب تھا ، امید ہے پیچھے رہ جانے والے ان کی راہ پر چلیں گے، اعجاز الحق
سوشل میڈیا پر تبصرے
بختاور بھٹو زرداری کی پوسٹ سے شرمیلا فاروقی بھی متفق نظر آئیں اور انہوں نے "ایکس" پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "وہ بھی اپنے بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں"۔
ولیمے کی تقریب
واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں ہوئی جب کہ ان کی مہندی کی تقریب بھی جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی۔








