وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ڈومیلی میں سولر واٹر سپلائی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
وفاقی وزیر مملکت کی ڈومیلی میں مصروفیات
ڈومیلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور این اے60 جہلم سے منتخب رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے اپنے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے ڈومیلی میں سولر واٹر سپلائی پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور اہل علاقہ سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے بیان کے بعد روسی ردِعمل: 728 ڈرونز کے ساتھ یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا
سوشل میڈیا پیغام
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ’’ایکس‘‘ پر حلقے میں اپنی مصروفیات کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی شیئر کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’آج حلقے میں مصروف دن گزرا۔ ڈومیلی میں سولر واٹر سپلائی پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور اہل علاقہ سے جاری ترقیاتی پراجیکٹکس پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے پراجیکٹ کے تحت آئمہ حضرات میں اعزازیہ اور ستھرا پنجاب کے ورکرز میں راشن کارڈ کے چیکس تقسیم کیے۔ علاوہ ازیں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے کزن اور سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کے کزن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔‘‘
ٹویٹر پر اظہار خیال
آج حلقے میں مصروف دن گزرا۔ ڈومیلی میں سولر واٹر سپلائی پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور اہل علاقہ سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے پراجیکٹ کے تحت آئمہ حضرات میں اعزازیہ اور ستھرا پنجاب کے ورکرز میں راشن کارڈ کے چیکس تقسیم کئے۔ علاوہ ازیں سابق ایم پی اے مہر… pic.twitter.com/6cGo2JJN46
— Bilal Azhar Kayani (@BilalAKayani) January 18, 2026








