سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 8600روپے اضافہ ہوا
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں موجودہ ہفتے میں سونے کی قیمت میں 8600 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موجودہ ہفتے میں فی تولہ سونے کی قیمت 481862 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ گذشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت 473262 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
سونے کی عالمی مارکیٹ کی صورتحال
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 413118 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ گذشتہ ہفتے دس گرام سونے کی قیمت 405745 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جو تحریک شروع کرنے جارہی ہے ان کو اس سے کچھ نہیں ملے گا: رانا ثنا
عالمی قیمتوں کا اثر
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ اس کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ رہا۔ موجودہ ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4595 ڈالر فی اونس رہی جو گذشتہ ہفتے 4509 ڈالر فی اونس تھی۔
چاندی کی قیمت
ملک میں موجودہ ہفتے میں چاندی کی قیمت 9482 روپے فی تولہ کی سطح پر بند ہوئی۔ گذشتہ ہفتے فی تولہ چاندی کی قیمت 8465 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی.








