ڈاکٹر ضیاء فارماسیوٹیکلز پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر ضیاء فارماسیوٹیکلز پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلے پنجاب ٹینس اکیڈمی، باغِ جناح لاہور میں جاری ہیں۔ اتوار کے روز صوبے بھر سے آئے ہوئے نو عمر کھلاڑیوں نے مختلف عمر کی کیٹیگریز میں اپنی مہارت، عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بوائز انڈر 18 کوارٹر فائنلز

محمد عمر علی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے علی منتظم کو 0-6 سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔ محمد معاذ نے ہادی عدیل کے خلاف 2-6 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں قدم رکھا، جبکہ شاہزین فیصل نے ایک انتہائی سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریکر پر مطیب الرحمان کو 6-7 سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔ عبداللہ رزاق نے ریحان خان کو 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

بوائز انڈر 18 ڈبلز کوارٹر فائنلز

علین علی اور عبداللہ رزاق کی جوڑی نے سائمن ندیم اور حسیب شہزاد کو 1-6 سے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔ محمد احمد افضل اور محمد ایان نے بھی محمد اجمل اور عتیق الرحمان کے خلاف 1-6 سے فتح حاصل کی۔ ایک اور میچ میں بلال اویس اور ریحان خان نے فیضان حیدر اور رومیل شاہد کو 2-6 سے شکست دی۔

بوائز انڈر 14 کوارٹر فائنلز

محمد معاذ نے فہد مصطفیٰ کو 1-6 سے ہرا کر اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا، جبکہ احمد فرید یاور نے دانیال افضل ملک کے خلاف اسی اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ علین علی نے زید منصور کے خلاف سخت مزاحمت کے بعد 5-7 سے فتح سمیٹی، اور محمد ایان نے مصطفیٰ عزیر رانا کو 1-6 سے شکست دی۔

ڈبلز مقابلوں کے نتائج

دانیال افضل ملک اور زید منصور نے ایم احسان باری اور ایم ممنون باری کو 2-6 سے ہرایا، جبکہ احمد فرید یاور اور شاہزین فیصل کی جوڑی نے ماہد راشد اور فہد مصطفیٰ کو اسی مارجن سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...