ندا یاسر ایک بار پھر ٹرولرز کے نشانے پر
ندا یاسر کی نئی وائرل تصویر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر، جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے ٹرولنگ کا شکار رہتی ہیں، ایک بار پھر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال میں داخل
نیا انداز اور عوامی ردعمل
ٹرولنگ سے سبق سیکھنے کا دعویٰ کرنے والی میزبان، اس بار اپنے بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے نئے انداز کی وجہ سے ہر ایک کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو ان کا نیا لُک بالکل بھی پسند نہیں آیا اور انہوں نے ندا یاسر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین: اسسٹنٹ کمشنر نے سپیشل پرسنز کی حوصلہ افزائی کی مثال قائم کردی
فیس بک پر متنازع تصویر
حال ہی میں ندا یاسر کا ایک نیا لُک سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ ایک معروف نجی سیلون کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سامنے آگئی
خوش پوشاکی کا انداز
اس وائرل ویڈیو میں ندا یاسر ہلکے رنگ کی سادہ شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئیں جبکہ انہوں نے اپنے پرم (گھنگریالے) بال کھلے رکھے۔
ندا یاسر نے اپنی اس لک کو گہرے مرون لپ سٹک، لینز، اور سرخ مصنوعی ناخنوں کے ساتھ مکمل کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب ٹرول کیا۔
سوشل میڈیا پر تنقید
صارفین کو ان کا میک اپ اور انداز خاصہ عجیب لگا، سوشل میڈیا پر ان کے اس عجیب لک کے ساتھ ساتھ انگریزی بولنے کے انداز پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، بعض صارفین نے انہیں راکھی ساونت سے تشبیہہ بھی دی ہے۔








