گلگت بلتستان، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ
زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان میں محسوس
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور گرد و نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ہنزہ اور اورنگر میں جھٹکے
ہنزہ اور اورنگر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی معلومات
محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔








