سپریم کورٹ میں وکلا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس برہم، صدر سپریم کورٹ بار طلب

سپریم کورٹ میں وکلا کی عدم پیشی پر تشویش

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں وکلا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید کو طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد بلال نے نشاندہی کی کہ وکلا کی جانب سے کیسز کے التوا کی بہت زیادہ درخواستیں آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کا پہلا سنائپر سکواڈ تیار

وکلا کی پیشیوں میں کمی

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے صدر سپریم کورٹ بار سے کہا کہ ایک طرف جلد سماعت کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں، جبکہ دوسری طرف وکلا پیش نہیں ہوتے۔ اگر وکلا اسلام آباد نہیں آ سکتے تو ویڈیولنک کی سہولت موجود ہے۔ آپ بار کے ذریعے وکلا کو پابند کریں۔

پیش نہ ہونے والے وکلا کے لئے جرمانہ

صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید نے تجویز دی کہ پیش نہ ہونے والے وکلا پر جرمانہ کیا جائے۔ اس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پہلی دفعہ جرمانہ نہیں کرتے، آپ وکلا کو پیشی یقینی بنانے کا پابند کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...