محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہم فیصلہ سازی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا
ٹیم مینجمنٹ کو ہدایت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
متوازی پلان کا مطالبہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ سے ٹی 20 ورلڈکپ میں عدم شرکت پر متوازی پلان بھی مانگ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں پر زخم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد: کراچی پولیس نے ایک ہی گھر کی چار خواتین کے قاتل تک کیسے پہنچائی؟
بنگلہ دیش کی حمایت
بنگلہ دیش کے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروا رکھی ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش کے سکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے。
فیصلے پر غور
بنگلہ دیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے پر غور کرنے کا کہا ہوا ہے。








