سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان
وزیر اعلیٰ سندھ کا متاثرین کی بحالی کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ: سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا چھاپہ، انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر حسین، سعید غنی، میئر اور دوسرے عہدے دار شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے 50 ممالک کے لیے ویزا قوانین مزید سخت کردیئے۔
وزیر اعلیٰ کا بیان
مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے پر شدید دکھ ہے۔ جانی نقصان کا مطلب ہے کہ کئی خاندان متاثر ہو چکے ہیں۔ تمام متاثرین چلتے ہوئے کاروبار سے بے روزگار ہو گئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ تمام متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کروں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی کوشش ہے چیف جسٹس آئینی عدالت کی تعیناتی اور حلف آج ہی ہو جائے،صحافی انصار عباسی
پیپلز پارٹی کی حمایت
مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا بار بار فون آ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ گل پلازہ کے تاجروں کو فوری بحال کیا جائے۔ پلازہ کے تمام متاثرین کو بحال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں بیٹوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ماں جاں بحق
متاثرین کی تعداد اور بحالی کے اقدامات
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے حوالے سے کس طرح اقدامات کیے جائیں، اس کا فیصلہ کرنا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گل پلازہ میں 1200 دکانیں ہیں، یعنی 1200 متاثرین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے 3 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی، انہیں کب اور کیوں پکڑا گیا تھا؟
فوری کارروائیاں
مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام فوری طور پر شروع کریں۔ آگ لگنے کی فرانزک رپورٹ بنوائی جائے گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ آگ کیسے لگی۔ گل پلازہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ دینا چاہتا ہوں۔
کمیٹی کا قیام
ترجمان کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازہ متاثرین کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔








