آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین کی گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا ہے آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علم، شعور اور اخلاق، سنگھار سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے

اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا، اس لیے دونوں کا ہو جائے تو بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر: عطاء اللّٰہ تارڑ کا 9 مئی والا مقصد

جے یو آئی کا موقف

صحافی نے سوال کیا کہ جے یو آئی کہہ رہی ہے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن نواز شریف کے کہنے پر ہوا؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن اسپیکر کی صوابدید ہے جو انہوں نے کر دیا، ہماری کوشش تھی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہو جس نے بھی کروایا بہتر ہوا، میرے خیال میں نوٹیفکیشن اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا اور ہم ان کے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے بھانڈا پھوڑ دیا :مصطفیٰ نواز کھوکھر

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی ممبران جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاسوں میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کی حیثیت تبدیل ہوئی اور 26ویں آئینی ترمیم پر شدید تحفظات کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پہلے بھی شامل نہیں ہونا چاہتے تھے لیکن چاہتے تھے جو بھی ججز آجائیں ہم اس طریقہ کار کا حصہ رہیں اور اپنا موقف پیش کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوکنگ آئل، گھی اور آٹے سمیت ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم اور نئی عدالت بنی تب سے اب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی تو ان سے گفت شنید کر کے آگے بڑھیں گے。

بائیکاٹ کا فیصلہ

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جس طرح باقی کمیٹیوں کا بائیکاٹ کیا اسی طرح جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بھی نہیں گئے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا حتمی فیصلہ کریں گے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...