بنغلادیش کے ہائی کمشنر اقبال خان کا یو ایم ٹی کا دورہ، صدر ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کا یو ایم ٹی کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال خان نے یو ایم ٹی کا دورہ کیا اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی مذاکرات نہیں ہیں، جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، محسن نقوی کا بیان
تعلیم اور تحقیق میں تعاون

ملاقات میں تعلیم و تحقیق کے تعاون کے فروغ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اعلیٰ تعلیم میں باہمی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اپنے عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، شوہر نے اسی سے شادی کروادی
وقت کی اہم ضرورت
اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ علاقائی تعاون، تجارتی تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
دورے کی اہمیت
ہائی کمشنر بنگلہ دیش اقبال خان نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔








