مداحوں کے مطابق یہاں سب کچھ ممکن ہے، بابر سے شادی کے سوال پر ہانیہ کا جواب
ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق توقعات کیا ہیں، اور وہ اپنی شادی سے متعلق مداحوں کے چہ مگوئیوں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ اس سے متعلق مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دے دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو کورٹ کا دوست مقرر، عمران خان کی جیل میں حالت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
عاصم اظہر کے ساتھ افواہیں
روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، دونوں ماضی میں اپنے تعلق اور علیحدگی کے باعث خاصی توجہ کا مرکز رہے اور اب ایک بار پھر ان کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی رکتے ہی مسافر پیچھے مڑ کر دیکھنے کے روادار نہیں ہوتے، چلتی گاڑی میں طے کی گئی منگنیاں کسی کمزور رسے کی پینگ کی طرح تڑاک کرکے ٹوٹ جاتی ہیں
خیال رکھنے کی پرانی روایات
حالیہ دنوں میں دونوں فنکار ایک دوسرے کے لیے اشاروں کنایوں میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ عاصم اظہر کی منگنی ختم ہونے کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتہاپسندی کی روک تھام کا عالمی دن، محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی تقریب، سماجی یکجہتی کے فروغ پر زور
مداحوں کی دلچسپی
اس کے ساتھ ساتھ دونوں کو ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں شرکت کرتے بھی دیکھا گیا ہے، جس کے بعد مداح ان کی شادی کے امکانات پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل سے باہر لانے کے لیے فی الحال امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہ واحد راستہ ہے: قاسم خان
ہانیہ کا دلچسپ ردعمل
گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق تمام سوالات اور افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتنی افواہوں کے بعد اب تو میں خود بھی شادی کرنے کا سوچنے لگی ہوں اور اگر شادی ہوئی تو میں سادہ تقریب کو ترجیح دوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بھارتی ڈرون سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
شادی کے لباس کے انتخاب
شادی کے لباس سے متعلق سوال پر ہانیہ عامر نے کہا کہ میں اپنی شادی پر جامنی رنگ کا لباس پہنوں گی جبکہ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے شادی کے امکان کے سوال پر ہانیہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے مطابق یہاں سب کچھ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 36 افراد ہلاک
مداحوں کے دلچسپ سوالات
ایک مداح نے شادی کے کارڈ سے متعلق سوال کیا تو ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ انٹرنیٹ پر پہلے ہی بےشمار شادی کارڈز گردش کر رہے ہیں، میں دراصل شادی نہیں بلکہ صرف شادی تھیم پر سالگرہ کی تقریب منانا چاہتی تھی، مگر مداحوں نے اس معاملے کو حد سے زیادہ سنجیدہ لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچیوں میں قبل از وقت ماہواری کی وجوہات: ’مجھے 13 سال کی عمر میں ماہواری شروع ہوئی، میں نے سوچا کہ میری بیٹی بھی اسی عمر میں بالغ ہو جائے گی‘
مداحوں کی مزاحیہ باتیں
ایک مداح نے مذاقاً لکھا کہ ہانیہ عامر پلیز سو جائیں، آپ کو اپنی شادی کی تقریب کے لیے صبح جلدی اٹھنا ہے۔
سوشل میڈیا کی مقبولیت
ہانیہ عامر اور ان کے مداحوں کے درمیان شادی سے متعلق یہ دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جسے ان کے پرستار بےحد پسند کر رہے ہیں۔








