سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد چین کا 3 روزہ دورہ کرے گا
پارلیمانی وفد کا چین کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد 19 تا 21 جنوری تک چین کا 3 روزہ دورہ کرے گا۔ یہ دورہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (NPC) کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار
دورے کی اہمیت
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق، سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد کا 2026 میں چین کا یہ پہلا سرکاری سطح کا دورہ ہے۔ وفد چینی پارلیمانی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جن میں پارلیمانی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وفد کے ارکان
پارلیمانی وفد میں وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی اور کنوینر پاک۔چین فرینڈ شپ گروپ رومینہ خورشید عالم، رکن قومی اسمبلی محمد نعمان، پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہیں۔








