ترکیہ میں مزید 14 غیرقانونی افغان پناہ گزین گرفتار، 3 سہولت کار جیل منتقل
ترکیہ میں افغان پناہ گزینوں کی گرفتاری
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں مزید 14 غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کو گرفتار جبکہ 3 سہولت کاروں کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات
ترکیہ کے شہر شانلی عرفا سے مزید 14 غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ افغانستان انٹرنیشنل جریدے کے مطابق غیرقانونی مہاجرین کی نقل و حمل میں ملوث 3 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار افغان پناہ گزین ٹرک میں چھپ کر سفر کر رہے تھے، تمام گرفتار افغان باشندوں کو فوری طور پر ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کی معلومات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو دیاربکر سے 32 افغان پناہ گزین اور 10 جنوری کو توکات اور بولو سے 18 پناہ گزینوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال 1 لاکھ 52 ہزار غیرقانونی پناہ گزین گرفتار کیے گئے جن میں 42 ہزار افغان باشندے شامل ہیں۔








