سانحہ گل پلازہ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
کراچی میں آئینی درخواست کا دائرہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ گل پلازہ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فائیو جی تاحال تاخیر کا شکار، وجہ سامنے آ گئی
درخواست کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق درخواست سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، حارث و دیگر کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور نعت خواں عبدالرؤف روفی کا منشیات اور پتنگ بازی کے حوالے سے فیصل آباد ریجن کے عوام کے نام ویڈیو پیغام سامنے آ گیا
سانحہ کا پس منظر
دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ گل پلازہ شاپنگ مال کراچی کا مصروف کمرشل سینٹر ہے۔ گل پلازہ سانحے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطی کی صورت حال اور آبنائے ہرمز کی بندش، پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد تک جانے کا خدشہ
ذمہ داری کا تعین
درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو تعین کرکے کارروائی کا حکم دیا جائے کیونکہ سانحہ اداروں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملبے کی زد میں آکر ایک ایشیائی باشندہ جاں بحق،ایرانی حملوں کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: یواے ای
معاوضے کا مطالبہ
درخواست میں حکومت کو نقصان کا تخمینہ کرکے متاثرین کو معاوضہ دینے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دکانداروں کے نقصانات کی بھرپائی
درخواست گزاروں نے عدالت سے دکانداروں کے ہونے والے نقصان کی بھرپائی کا بھی حکم دینے کا مطالبہ کیا۔ اداروں کی غفلت سے معصوم شہریوں کی جانیں گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔








