لوگوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا، مصدق ملک
وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے تو پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ون یونٹ کو توڑنے کا مقصد کیا تھا……؟ اب تک متضاد آراء پائی جاتی ہیں، خرابیاں دور کرنے کیلئے بہت کام کیا گیا،ون یونٹ پنجاب کا مطالبہ نہیں تھا
اقتصادی خوشحالی کے لیے اقدامات
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری کیلئے اس ملک میں بہت خوشحالی ہے، اس وقت ملک کی 99 فیصد طاقت اور 70 فیصد دولت اس کمرے میں موجود ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم چوہدری کے مزارعے کا پوچھ رہے ہیں جو یہاں موجود ہی نہیں، خوشحالی کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافے کی ضرورت ہے، جو صرف اس صورت ممکن ہے جب لوگوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کا ملزم جدہ سے سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار
غریب لوگوں کی صورتحال
وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کو ڈالر 12 فیصد شرح سود پر ملتا ہے لیکن 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح سود پر دے دیئے گئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ باقی لوگ غریب کیوں ہیں؟ یہ 4 ارب ڈالر چھوٹی فیکٹریاں لگانے کےلیے نوجوانوں کو بھی دیئے جا سکتے تھے، لیکن پاکستان میں خوشحالی کا راستہ بس طاقت اور اثرو رسوخ تک رسائی تک رہ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر پابندی ابھی بھی برقرار ہے، سیکرٹری خزانہ
برآمدات اور پیداواری صلاحیت
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ برآمدات میں ترقی ہی پائیدار ترقی ہے۔ حکومت کی کوششوں سے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں۔ خوشحالی کا واحد راستہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہے، اور ماحولیاتی لحاظ سے ذمہ دار معاشی ترقی وقت کی ضرورت ہے۔ ترقی تب ہی ممکن ہے جب ہر شہری کو کام کے لئے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
سہولت کار کا کردار اور نجکاری
انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس، اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ریاست کو اب کاروبار چلانے کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نجکاری کوئی نظریاتی منصوبہ نہیں بلکہ مارکیٹ کی خرابیوں کو درست کرنے کا طریقہ ہے۔








