وحید الحق اعوان قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
انتقال ڈاکٹر اظہر وحید کے والد
لاہور (ویب ڈیسک) معروف کالم نگار، شاعر ڈاکٹر اظہر وحید، محمد علی اعوان کے والد اور روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن ملک قمر عزیز کے چچا محمد وحید الحق اعوان قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
خدمات اور کردار
مرحوم نے شعبہ تدریس میں خدمات سرانجام دیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز کے ٹیچر بھی رہے۔ ان کی نمازِ جنازہ شریف کمپلیکس جاتی امرا میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بوڑھے افراد کے درمیان نہر میں تیراکی کے مقابلے کی شرط، ایک ڈوب کر جاں بحق
نمازِ جنازہ میں شرکت
نمازِ جنازہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
پسماندگان
مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔








