رویّت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اجلاس کی تشکیل
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شعبان کے چاند کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
اجلاس کی صدارت
اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےساتھ زونل کمیٹی ممبرز بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر فرحان ورک نے فتح میزائل کی آئل پینٹنگ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا
شرکت کرنے والے ماہرین
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اجلاس میں محکمہ موسمیات، ماہرین فلکیات اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی
زونل کمیٹی کے اجلاس
پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ، مظفرآباد و گلگت میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
چاند کا حتمی اعلان
شعبان المعظم کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی。








