فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتیں: عظمیٰ بخاری
پنجاب الیکٹرک بس سروس کا تعارف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی الیکٹرک بس سروس سردی کے موسم میں عوام کے لیے حقیقی معنوں میں ایک نعمت ثابت ہو رہی ہے۔ صوبے کے دور دراز علاقوں تک عام شہری اب سستی، محفوظ اور لگژری سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں، جو ماضی میں صرف بڑے شہروں تک محدود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کے صدر چین کا سرکاری دورہ کریں گے
وزیر اعلیٰ کی قیادت میں عوامی ریلیف
پنجاب کا عام آدمی اس جدید اور آرام دہ سفری سہولت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دل سے دعائیں دے رہا ہے۔ مریم نواز کا ہر منصوبہ عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنے کے وژن کے تحت ترتیب دیا گیا ہے، جس کا عملی مظاہرہ آج صوبے بھر میں نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلیشیئر گرنے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سیاح جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا گہرے رنج و دکھ کا اظہار
ماضی کی حکومتوں کی بدانتظامی
عظمٰی بخاری نے کہا کہ ماضی قریب میں پنجاب کے عوام کو بزدار اور گوگی جیسے عناصر نے جھانسہ دیا، جس کے باعث صوبہ بدانتظامی اور زوال کا شکار رہا۔ تاہم اب پنجاب میں دوبارہ عوام کی نمائندہ حکومت آنے سے ترقی اور خوشحالی کا سفر ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا ایران میں متعدد طالبات کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر رد عمل آ گیا
ترقیاتی کاموں کا دائرہ
آج پنجاب کے ہر ضلعے میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں اور شہری و دیہی علاقوں میں یکساں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے، جس پر حکومت عملی اقدامات کے ذریعے عمل پیرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی ادائیگی کیلئے اے ٹی ایم کارڈز کی ڈلیوری شروع، برانچ لیس ایجنٹ اور آؤٹ لٹ بھی مقرر، کوئی فیملی خود کو تنہا محسوس نہ کرے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ سٹریٹ موومنٹ چلانے کے دعوے کرتے تھے، آج وہ "تحفظِ کرسی موومنٹ" کی فکر میں مبتلا ہیں۔ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے کوئی تحریک نہیں چلتیں۔ اڈیالہ کا مستقل رہائشی جیل میں شدید فرسٹریشن کا شکار ہو چکا ہے اور اس کی انتشار کی سیاست کے باعث اس کے اپنے لوگ بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔
حکومت کی اصل طاقت
پنجاب حکومت عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر پوری یکسوئی سے کام کر رہی ہے اور عوام کا اعتماد ہی حکومت کی اصل طاقت ہے۔








