فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری سے تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن، دوبارہ بولنگ کا آغاز کر دیا

شاہین شاہ آفریدی کی صحتیابی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری سے تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں آج سے دوبارہ بولنگ کا آغاز کر دیا ہے، جو ان کی فٹنس میں بہتری کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل جانے میں کوئی مسئلہ نہیں، اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایمان مزاری

بحالی کے عمل کی تفصیلات

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، جہاں وہ اپنی بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف متوقع سیریز کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ آئندہ ایک دو روز میں لیا جائے گا۔اگر فٹنس ٹیسٹ تسلی بخش رہا تو ہی شاہین شاہ آفریدی کے آسٹریلیا سیریز کھیلنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ شاہین خود بھی ورلڈ کپ سے قبل کسی قسم کا فٹنس پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں اور مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی میدان میں اترنے کے خواہاں ہیں۔

فٹنس کی شرط

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی آسٹریلیا سیریز میں شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی، جبکہ ٹیم مینجمنٹ بھی ان کی صحت کے معاملے میں محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...