صوابی میں 18 سالہ بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
صوابی میں باپ کا قتل
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک بے حس بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اردو یونیورسٹی میں ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کو پنشن اور بقایا جات کیوں ادا نہیں کیے جا رہے؟ وجہ سامنے آ گئی
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کالوخان کی حدود میں پیش آیا، جہاں 18 سالہ ملزم سعود نے اپنے گھر کے اندر پستول سے فائرنگ کر کے اپنے والد گوہر علی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
پولیس کی کارروائی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراََ موقع پر پہنچ گئی، جس نے ملزم سعود کو گرفتار کر لیا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزم کا بیان
ابتدائی بیان میں ملزم نے کہا کہ "میرا والد آئس کا نشہ کرتا تھا اور اہل خانہ پر تشدد کرتا تھا، جس پر میں نے مشتعل ہو کر اس اقدام کا ارتکاب کیا۔"








