کھچی صاحب کی ایک بات میرے دادا کے بھائی جیسی تھی: اکیلے کھانا نہیں کھاتے تھے جب تک تین چار لوگ دستر خوان پر نہ ہوں، کوئی نہ ہو تو فون کرکے بلا لیتے۔

مصنف کی تصدیق

شہزاد احمد حمید

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

قسط 414

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کھچی میرا یار

یہ بھی پڑھیں: تین بار لینڈنگ کی کوشش ناکام اور فیول صرف 11 منٹ کا، فلائی جناح کے طیارے کی پاکستان میں “معجزانہ لینڈنگ” کی کہانی سامنے آگئی

کسی ویک اینڈ کی کہانی

میں ایک ویک اینڈ پر گھر آیا تو میرے پھوپھی زاد بھائی جان قیس ابا جی سے ملنے آئے ہوئے تھے۔ باتوں باتوں میں پوچھنے لگے؛ "تیرا کمشنر کون ہے؟" میں نے بتایا؛ "محمد خاں کھچی۔" وہ مسکرائے اور بولے؛ "یار! وہ تو میری بیلی ہے۔" محمد خاں کھچی، جواد رفیق ملک، طاہر حسین اور میں (موالذکر بھی بعد میں میرے افسر رہے۔ جواد رفیق سیکرٹری بلدیات اور طاہر حسین ڈائریکٹر جنرل بلدیات پنجاب۔ رفیق ملک تو میری برادری سے تھے۔ میرا بہاول پور سے گوجرانوالہ تبادلہ انہوں نے ہی بھائی جان قیس کے کہنے پر کیا تھا۔ بہت درویش افسر تھے۔ بعد میں چیف سیکرٹری پنجاب بھی رہے۔ بھائی جان قیس کی وجہ سے مجھ سے بہت پیار کرتے تھے۔ طاہر حسین بھی بہت درویش افسر تھے۔ دھیما مزاج۔ مجھ سے ان کی اچھی شناسائی تھی۔ انہوں نے ہی مجھے اپنا ڈائریکٹر (ایڈمن) ہیڈ کواٹرز تعینات کیا تھا۔ میں ڈیپارٹمنٹ کا پہلا افسر تھا جو ڈائریکٹر ایڈمن کی پوسٹ پر تعینات ہوا تھا۔ طاہر صاحب بعد میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان رہے اور سیکرٹری نیشنل اسمبلی بھی۔)

یہ بھی پڑھیں: بھائی سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سی پی او میں درخواست جمع کرادی

دوستی کا آغاز

میں اس وقت سے جانتا ہوں جب یہ تینوں بلوچستان میں پوسٹڈ تھے اور میں "اُچ پاو رکا" وائس چیئر مین تھا۔ ساتھ ہی انہیں فون ملا دیا لیکن ان کی بات نہ ہو سکی۔ بھائی جان کو گپیں ہانکنے کی بھی عادت ہے۔ میں نے ان سے کہا؛ "بھائی جان! وہ میرے کمشنر ہیں کہیں مروا نہ دینا۔" بات ختم ہو گئی۔ کچھ دیر بعد بھائی جان کا فون آیا کہنے لگے؛ "کھچی سے میری بات ہو گئی ہے تو اسے میرے حوالے سے مل لینا۔" میں واپس بہاول پور آیا اور ایک سرکاری کام سے انہیں ملنے گیا۔ وہاں ملک رمضان اور شہزاد سعید بھی بیٹھے تھے۔ کام کے بعد میں نے انہیں بھائی جان کا سلام کہا۔ بولے؛ "کیا رشتہ ہے آپ کا ان سے؟" میں نے بتایا؛ "میرے پھوپھی زاد بھائی ہیں۔" باقی کولیگز کو مخاطب کرکے کہنے لگے؛ "یہ قیس صاحب کمال آدمی ہیں۔ کبھی ان سے ملاقات ہوئی تو آپ کو یوں لگے گا کہ برسوں سے شناسائی ہے۔ بندے کو گرویدہ بنا لیتے ہیں اور بولنے بھی نہیں دیتے۔ جب ہم بلوچستان میں تھے تو لاہور سے جب بھی آتے تو 2 کیک لاتے۔ اچ پاور کی سائیٹ پر جاتے ہوئے ہمارے پاس رکتے۔ کیک ہمارے حوالے کرتے۔ آدھا اسی وقت چائے کے ساتھ کھا جاتے۔ میرے اور جواد کے ساتھ بڑی دوستی تھی۔ آج بھی ہے۔ سرائیکی ایسے بولتے ہیں کہ خود سرائیکی زبان بولنے والے حیران رہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: میو ہسپتال میں نرسنگ افسران پر کرپشن الزامات، محکمہ صحت کی تحقیقات شروع

کھچی صاحب کی مہمان نوازی

خیر اس روز سے محمد خاں کھچی صاحب سے میری بھی دوستی ہو گئی لیکن اس دوستی کا کام سے کوئی تعلق نہ تھا۔ نہ کمشنر رعایت کرتے اور نہ ہی میں ان تعلقات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا تھا۔ کھچی صاحب کی ایک بات میرے دادا کے بھائی جیسی تھی وہ اکیلے کھانا نہیں کھاتے تھے جب تک تین چار لوگ دستر خوان پر نہ ہوں۔ کوئی نہ ہو تو فون کرکے بلا لیتے۔ اکثر مغرب کی نماز کے بعد فون کرکے پوچھتے؛ "کدھر ہیں آپ؟" عموماً میں سکوائش کھیل کر واپس جا رہا ہوتا تھا۔ وہ رات کھانے کی دعوت دیتے لیکن میں ہفتہ میں ایک بار ہی ان کی دعوت قبول کرتا جس کا وہ کبھی کبھار شکوہ بھی کرتے تھے۔ اکثر رات کو ڈاکٹر سیف اللہ (اس وقت اے سی یزمان تھے آج کل ڈائریکٹر بلدیات ساہی وال ہیں۔) ہوتے، کچھی صاحب کے ایک ڈاکٹر دوست بھی آ جاتے، مہر رشید سپورٹس افسر بھی ہوتے (مہر صاحب ان کے ساتھ ساہی وال رہے تھے جہاں وہ ڈی سی او تھے۔) ہفتہ میں ایک دو دن میں بھی ہوتے اور ان کے دفتر کے ناظر بھی ہوتے۔ گپ شپ بھی ہوتی اور کھانے کے بعد گڑ والی چائے کا تو جواب ہی نہ تھا۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...