گل پلازہ آتشزدگی، دکھ کی گھڑی میں اہل پنجاب متاثرین کیساتھ ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کراچی کے گل پلازے میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمرود میں ٹریفک کے المناک حادثے میں دولہا سمیت 4 افراد جاں بحق
دکھ اور افسو س کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا اور کراچی آتشزدگی سانحہ میں لاپتہ افراد کی بخیریت بازیابی کی دعا بھی کی ہے۔
پنجاب کے عوام کی حمایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کراچی پلازہ آتشزدگی میں شہید افراد کے سوگواران کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ دکھ کی گھڑی میں اہل پنجاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔








