کمبوڈیا میں دو پاکستانی نوجوان مبینہ طورپر اغوا، جان کو شدید خطرہ
پاکستانی نوجوان کمبوڈیا میں اغوا
لاہور (آئی این پی) دو پاکستانی نوجوان کمبوڈیا میں اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ متاثرہ نوجوان طاہر رسول اور ان کا دوست ملازمت کے لیے کمبوڈیا گئے تھے، جہاں انہیں ایک کمرے میں قید کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، رہائشی عمارتوں کو نقصان کی اطلاعات
سفر کی تفصیلات
میڈیارپورٹ کے مطابق، نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ 22 دسمبر کو لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزا پر روانہ ہوئے اور 25 دسمبر کو کمبوڈیا پہنچے۔ تین دن کے انتظار کے بعد، ٹیلی گرام کے ذریعے انہیں نوکری کی پیشکش کی گئی، مگر ایک بلیک کمپنی نے ویزا لگوانے کے بہانے ان کا پاسپورٹ قبضے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوچ کو بانجھ کرنے کا المیہ
تشدد اور قید
متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ دوست کے ساتھ انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا گیا اور وہاں مزید 10 پاکستانی اور خواتین بھی اغوا کاروں کے پاس ہیں۔ تمام مغویوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، جس کے دوران نوجوان کے ناخن بھی کھینچ لیے گئے۔
مدد کی درخواست
یہ نوجوان بھاگ کر فیکٹری کے ایک کمرے میں چھپے ہوئے ہیں اور ایک بنگلہ دیشی ملازم کے فون کے ذریعے گھر رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمبوڈیا میں پاکستانی ایمبیسی سے بھی مدد طلب کی مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے پاکستانی حکام سے فوری مدد کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اغوا کار کسی بھی وقت ان تک پہنچ سکتے ہیں۔








