ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے

پہلا ٹیسٹ: پاکستان اور انگلینڈ کا میچ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنا لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ برس کیلئے حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک متوقع
انگلینڈ کی ضرورت
مہمان ٹیم انگلینڈ کو میزبان پاکستان کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 64 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، حافظ نعیم الرحمان
بہترین اننگز
انگلینڈ کے جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ زیک کراولی 78، بین ڈکٹ 84 اور کپتان اولی پوپ صفر پر آو¿ٹ ہوگئے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے لاہور پنجاب جونیئرز و سینیئرز ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح
جو روٹ کی سنچری
اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے پاکستان کے خلاف اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، یہ جو روٹ کی ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
وکٹوں کا گرنا
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری، جب بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گری، زیک کراولی 78 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آو¿ٹ کیا۔
تیسرے روز کا آغاز
تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراولی نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔