طاہر ہ اورنگزیب نے بیٹی مریم اورنگزیب کے اچانک وزن میں کمی کی وجہ بتا دی۔
مریم اورنگزیب کی تبدیلی کا راز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے گلو اَپ کے راز سے ان کی والدہ نے پردہ اُٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا کوٹ لکھپت جیل سے ایم پی اے ندیم قریشی کو خط
غیرمعمولی ٹرانسفارمیشن
ن لیگی سینئر رہنما مریم اورنگزیب ان دنوں اپنی غیرمعمولی ٹرانسفارمیشن کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز ہونے والی وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
نئے انداز کا تاثر
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں ن لیگی رہنما کے نئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔ کئی افراد نے اسے دیگر خواتین کے لیے ایک متاثر کُن مثال قرار دیا جبکہ شوبز شخصیات اور فیشن ناقدین نے بھی مریم اورنگزیب کے نئے روپ کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری
مریم اورنگزیب کی والدہ کا انٹرویو
حال ہی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بیٹی کی اس تبدیلی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان تحریک انصاف اور فوج میں اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر
غذائیت پر توجہ
طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم پہلے کریش ڈائٹس پر انحصار کرتی تھیں۔ میں نے کئی بار اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی، وہ 2 سے 3 ماہ تک صرف کافی یا چائے پیتی رہیں اور سخت ڈائٹس فالو کرتی تھیں۔
صحت مند تبدیلی
انہوں نے واضح کیا کہ مریم نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا بلکہ سخت ڈائٹ پلان فالو کیا ہے۔ مریم نے وزن بڑھنے کے باعث ڈائٹنگ شروع کی، اور اپنی صحت کا خیال رکھنا اچھی اور مثبت بات ہے۔ لوگوں کو بلاوجہ باتیں کرنے دیں، انہیں قیاس آرائیاں کرنے دیں۔








