وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ
وزیر اعظم کا سوئٹزرلینڈ دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کی سالانہ کانفرنس 2026 میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دو ایئر پورٹس پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد، 2ملزمان گرفتار
کانفرنس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیرِ اعظم شہباز شریف 19 سے 23 جنوری 2026 تک ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس 2026 میں شرکت کیلئے ڈایووس، سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی
ہمراہ حکام
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پتوکی: اونچی آواز میں نور جہاں کے گانے سننے والا شہری گرفتار
سفارتی اور اقتصادی سرگرمیاں
وزیرِ اعظم کی دورے کے دوران اہم سفارتی اور اقتصادی مصروفیات ہوں گی۔ شہباز شریف مختلف سربراہانِ مملکت و حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کے قائدین سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس نے پھر صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا
بزنس راؤنڈ ٹیبل
دورے کا ایک اہم حصہ بزنس راؤنڈ ٹیبل ہے، جس کا مشترکہ اہتمام پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کر رہے ہیں۔
شرکت کرنے والی کمپنیاں
اس فورم میں عالمی سطح کی نمایاں کمپنیوں کے رہنما شریک ہوں گے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے یا اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔








