سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمتیں ایک بار پھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بیماری جس کے پوری دنیا میں صرف 16 مریض ہیں
عالمی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 713 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کی تفصیل جاری، کتنے افراد لقمۂ اجل بنے؟ جانیے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 686 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 87 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 869 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کے نرخ 76 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 461 روپے کی سطح پر آ گئے۔








