امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے
امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنے لگے
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ امریکی جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں میں کروڑوں کی چوریاں کرنے والی خاتون عمران خان کے ہاتھوں ایوارڈ یافتہ نکلی
منصوبہ بندی کا اعلان
دفاعی ادارے نوراڈ کے مطابق، گرین لینڈ کی حکومت کو بھی منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نوراڈ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کی نئی کھیپ پہنچانے میں ڈنمارک حکومت سے ہم آہنگی ہے اور امریکی فورسز کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔
گرین لینڈ کی حیثیت اور معاہدے
واضح رہے کہ گرین لینڈ دراصل ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔ 1951 میں امریکا اور ڈنمارک نے گرین لینڈ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت امریکا نے گرین لینڈ کو ممکنہ جارحیت سے بچانے کا عزم کیا تھا، جبکہ امریکہ اور کینیڈا نے 1958 میں سرد جنگ کے آغاز پر دفاعی معاہدے نوراڈ پر دستخط کیے تھے۔ نوراڈ کا بنیادی مقصد بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کی بروقت اطلاع دینا ہے۔








