یہ عجیب ہے ایک واقعہ کو بنیاد بناکر آپ 18ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم تک چلے گئے: شہلا رضا
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ یہ عجیب ہے ایک واقعے کو بنیاد بنا کر آپ صوبوں تک 18ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم تک چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا، اسحاق ڈار
سانحہ گل پلازہ پر بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سانحہ گل پلازہ پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آگ لگی تو 40 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، لاہور میں حفیظ سینٹر میں 3 مرتبہ آگ لگی لیکن اس پر کوئی سیاست نہ کی گئی۔ یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے۔
سندھ کی تاریخ اور مہاجرین کا استقبال
شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، یہ وہ واحد صوبہ ہے جس نے دل کھول کر مہاجرین کو ویلکم کیا۔








