جاپان :سیاحتی ہیلی کاپٹر لاپتہ، سرچ آپریشن شروع
ہیلی کاپٹر کی گمشدگی
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کے جنوب مغربی پریفیکچر کماموٹو میں ماؤنٹ آسو کے قریب ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے، جس میں پائلٹ اور دو سیاح سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خود کو سپر پاور سمجھ رہا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن لڑنا جانتے ہیں :ناصر حسین شاہ
ایمرجنسی کال کی تفصیلات
’’شنہوا‘‘ نے این ایچ کے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے صبح 10:52 بجے آسو سٹی میں واقع آسو کڈلی ڈومین زو سے پرواز کی۔ تقریباً صبح 11 بجے ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار ایک شخص کے سمارٹ فون میں حادثے کی اطلاع دینے والا فنکشن فعال ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں تعمیراتی منصوبوں کا حجم 1.5 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا، کیا کچھ بنایا جا رہا ہے؟
سرچ اور ریسکیو آپریشن
اس اطلاع ملنے کے بعد، پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے ماؤنٹ آسو کے ناکادا کریٹر کے قریب کے علاقے میں سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
پرواز کی معلومات
آپریٹر کمپنی کے مطابق، ہیلی کاپٹر اپنی تیسری سیاحتی پرواز پر تھا۔








