وفاقی وزیر تجارت کا ڈپٹی میئر کراچی کے ہمراہ گل پلازہ کا دورہ، ہر ممکن مدد کریں گے: جام کمال
وفاقی وزیر تجارت کی متاثرین کے ساتھ ہمدردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025 متفقہ طور پر منظور
جام کمال کا گل پلازہ کا دورہ
جام کمال نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ گل پلازہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
وفاقی اور صوبائی حکومت کی مدد
اس موقع پر جام کمال نے کہا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے، یہاں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت ہر ممکن مدد کی کوشش کریں گے۔ گورننس کی خامیوں کو ختم کیا جائے گا، سندھ حکومت اور میئر کراچی کے نوٹس میں سب ہے، جس پر کام ہو رہا ہے اور ہم سپورٹ کریں گے۔ میری ذمے داری تاجر برادری کے حوالے سے ہے، وفاقی حکومت ہر لحاظ سے مدد کرے گی۔








