گیٹ بند تھے تو اتنے لوگ کیسے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، گل پلازہ کے مجموعی طور پر 16 داخلی و خارجی راستے ہیں،صدر تنویر پاستا
تنویر پاستا کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر گل پلازہ تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ اگر گیٹ بند تھے تو اتنے سارے لوگ کیسے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، گل پلازہ کے مجموعی طور پر 16 داخلی و خارجی راستے ہیں اور عقب میں ایمرجنسی ایگزٹ پر ریمپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا …… میرےپسندیدہ اشعار میں شامل ہے: مریم نواز
سندھ حکومت کا وعدہ
تنویر پاستا کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلایا ہے اور نہ پھیلائیں گے، سندھ حکومت نے وعدہ پورا کر دیا ہے اور فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔ وفاق سے بھی ہم اپیل کرتے ہیں، ایک چھوٹا دکاندار بھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا۔
عزت سے اپنا حق
بھیک نہیں مانگیں گے، اپنا حق عزت سے لیں گے، بہت جلد پلازہ دوبارہ کھڑا کریں گے۔ کسی بھی فیملی کو مطمئن نہیں کر سکتے، جس کا پیارا چلا گیا وہ واپس نہیں آسکتا لیکن مالی معاونت کر سکتے ہیں، پیسے کسی بہن بیٹی کے کام آجائیں گے۔








