بانی سے ملاقات کے لیے بیرسٹر علی ظفر سمیت پی ٹی آئی کے 14 سینیٹرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
سینیٹرز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر علی ظفر سمیت پی ٹی آئی کے 14 سینیٹرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے ویڈیو مناظرسامنے آگئے، تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا
قید تنہائی ختم کرنے کی استدعا
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی قید تنہائی ختم کرنے کا حکم دیا جائے اور دونوں کو جیل مینوئل قانون کے مطابق حاصل حقوق دیے جائیں۔ درخواست میں محکمہ داخلہ پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا اسکواڈ سری لنکا روانہ
پی ٹی آئی قیادت کی کوششیں
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے اور چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
چیف جسٹس سے ملاقات کی ناکامی
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز سماعت کے لیے مقرر کروانے چیف جسٹس کے چیمبر گئے تھے تاہم چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کیساتھ ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ ہم چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ایسا نہ کریں۔
بشری بی بی کی صورتحال
انہوں نے بشری بی بی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی اپیل تو جلد سنی جانی چاہئے، بدقسمتی ہے کہ وہ بھی نہیں سنی جا رہی۔
پی ٹی آئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر علی ظفر سمیت پی ٹی آئی کے 14 سینیٹرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز… pic.twitter.com/ed35z7sKIY
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) January 20, 2026








