8 فروری احتجاج کے روز انہوں نے بسنت کا اعلان کر دیا ہے تو اب زمین اور آسمان پر بھی عمران خان کی پتنگوں سے احتجاج ہوگا، نورین نیازی
تصریحات نورین نیازی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ہم سے ڈر بھی چُکے ہیں اور ہار بھی چُکے ہیں۔ یہ ظالم اور بُزدل ہیں لیکن ہم یہاں آتے رہیں گے اور انشااللہ ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ خودکش دھماکا: حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر دفعہ ملاقات کروانے کا جھوٹا وعدہ کرتے ہیں، اب ہمیں ان کی کسی بات کا اعتبار نہیں۔ 8 فروری احتجاج کے روز انہوں نے بسنت کا اعلان کر دیا ہے، تو اب زمین اور آسمان پر بھی عمران خان کی پتنگوں سے احتجاج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں اے آئی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف ہونے کا معاملہ، پنجا ب کے امپورٹر کو اے آئی کی غلطی دور کروانے کراچی جانا پڑے گا: رضوان رضی
آنے والے دنوں کی توقعات
ہم ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر لاتے ہیں، ایس ایچ او اُس کی طرف دیکھتا تک نہیں، ججز کی حیثیت ختم ہوچکی ہے۔ ہم تو صرف عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ عوام نکل رہی ہے، یہ تو آغاز ہے، ان شاءاللّٰہ یہ عمران خان سے معافی مانگیں گے۔
سوشل میڈیا پر اظہار خیال
”یہ لوگ ہم سے ڈر بھی چُکے ہیں اور ہار بھی چُکے ہیں۔ یہ ظالم اور بُزدل ہیں، لیکن ہم یہاں آتے رہینگے اور ان شاءاللّٰہ ان کا مقابلہ کرتے رہینگے۔ ہر دفعہ ملاقات کروانے کا جھوٹا وعدہ کرتے ہیں، اب ہمیں انکی کسی بات کا اعتبار نہیں۔ 8 فروری کے احتجاج کے روز انہوں نے بسنت کا اعلان کر دیا… pic.twitter.com/YaV10QbwOc
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) January 20, 2026








