پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
بھارتی طیاروں پر پابندی میں توسیع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ،جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی
فضائی حدود کی بندش کا اطلاق
ترجمان کے مطابق فضائی حدود کی بندش کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں اور فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے چرچے
ماضی کے واقعات کا حوالہ
واضح رہے کہ مئی میں ہونے والے معرکہ حق بُنیان مرصوص کے وقت پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے طیاروں پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔
پابندی کے اثرات
دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود پابندی میں 8 بار توسیع کا نوٹم جاری ہوچکا ہے جبکہ فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا بھی رہا ہے.








