اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کسی پر احسان نہیں بلکہ آئینی فریضہ تھا، سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کسی پر احسان نہیں بلکہ آئینی فریضہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائیلاگ ہو گا نہیں کرنا پڑے گا، چیزوں کو خراب کرنے میں پی ٹی آئی کا اپنا بڑا ہاتھ ہے : گورنر پنجاب
کراچی سانحہ کی حقیقت
انہوں نے کہا کہ کراچی سانحہ کرپشن اور سنگدلی کا نتیجہ ہے اسے ہر سطح پر اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مرزا آفریدی اور اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی
میڈیا کے ساتھ گفتگو
اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے دینا قانون شکنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رومانیہ کے وزیر دفاع مستعفی، ایسا کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تاریخی تقاریر کا ذکر
انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈرز محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی تقاریر تاریخی ہیں، محمود اچکزئی نے کہا آئین کے مطابق کام کرو تو تمہارے ہاتھ چوم لوں گا۔
چھان بین اور مطالبات
ہم کسی یلغار یا تشدد کا ارادہ نہیں رکھتے، ہمارا مطالبہ صرف آئین، قانون اور شرافت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سانحہ افسوسناک ہے اور متاثرہ عمارت میں فائر ایگزٹ نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔ اس واقعہ کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔








