وزیراعظم نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور اور استعداد کا جائزہ لینے کے لیے راناثناءاللہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی قائم کر دی
حج آپریٹرز کے امور کا جائزہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور اور استعداد کا جائزہ لینے کے لیے راناثناءاللہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا، بیرسٹر علی ظفر
کمیٹی کے اراکین
سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک بطور رکن شامل ہوں گے۔ کمیٹی پرائیویٹ حج آپریٹرز کی مالی اور انتظامی استعداد کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں حفاظت اور آگ سے تحفظ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کاروباری نمائش، 1,400 سے زیادہ کمپنیوں کی شرکت
کمیٹی کی ذمہ داریاں
کمیٹی دس روز کے اندر بین الاقوامی تھرڈ پارٹی کے ذریعے استعداد کار سے متعلق تجاویز مرتب کرے گی۔
آئندہ لائحہ عمل
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز کی کمپنیوں کی اہلیت کا جائزہ 2027 سے 2030 کے عرصے کے لیے لیا جائے گا، جبکہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔








