ریسکیو حکام نے پنجاب میں 14 عمارتیں انتہائی خطرناک قرار دے دیں

خطرناک عمارتوں کا جامع سروے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں خطرناک عمارتوں پر سیکرٹری ایمرجینسی اینڈ ریسکیو سروسز کی جانب سے جامع سروے رپورٹ مرتب کر لی گئی۔

خطرناک عمارتیں اور کارروائیاں

دنیا ٹی وی کےمطابق سروے رپورٹ میں 14 عمارتیں انتہائی خطرناک قرار دے دی گئیں جن میں 13 عمارتوں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی گئی، فیصل آباد میں ایک عمارت کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا۔

رہائش اور کمرشل استعمال کی تشویش

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خطرناک قرار دی گئی عمارتوں میں رہائش اور کمرشل استعمال پر تشویش ہے، بی کیٹیگری میں 63 عمارتیں شامل ہیں، مسلسل نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، بی کیٹیگری عمارتوں کو مرمت یا خالی کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔

شہری جان و مال کے خطرات

سروے میں یہ بھی بات سامنے آئی کہ خطرناک عمارتوں سے شہری جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو رپورٹ ارسال کی گئی جس کے بعد خطرناک عمارتوں پر قانونی کارروائی، سیلنگ کا امکان ہے۔

قانونی خلاف ورزیوں کی نشاندہی

رپورٹ میں فائر سیفٹی اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی اور شہری علاقوں میں پرانی اور خستہ حال عمارتیں بڑا خطرہ قرار دیا گیا، خطرناک عمارتوں کے مکینوں کی منتقلی کیلئے لائحہ عمل زیر غور ہیں۔

پیشگی اقدامات

دوسری جانب ضلعی سطح پر فزیکل انسپیکشن مزید تیز کرنے کی سفارش کی گئی، پنجاب میں کراچی جیسے سانحات سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات شروع کردیے گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...